وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس آئندہ 2 روز میں بحال کرنے کا اعلان
فائل فوٹو
Updated | Published August, 30 2026 |
مظفرآباد(ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی ایوان صحافت کے پہلے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے داخلی اور خارجی راستے دو روز میں بحال کردیئے جائیں گے
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے انٹرنیٹ سروس آئندہ 2 روز میں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بھی مرحلہ وار بحال کی جائے گی، پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے لیے آئندہ دو روز کے دوران انٹرنیٹ سروس کھول دی جائے گی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی 2 روز قبل آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں 30 ووٹ حاصل کرکے ریاست کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔