27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول نہ کی

سپریم کورٹ آف پاکستان
27ویں آئینی ترمیم کر جسٹس (ر) شبر رضا رضوی کی جانب سے چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 29 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے، رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی جاسکتی ہیں۔

27ویں آئینی ترمیم کر جسٹس (ر) شبر رضا رضوی کی جانب سے چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی تاہم سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست وصول نہیں کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کا آئین قانون ساز اسمبلی نے تشکیل دیا تھا اور 1973 کے آئین میں سپریم کورٹ کو اعلی ترین عدالت قرار دیا گیا تھا جبکہ موجودہ اسمبلی دستور ساز اسمبلی نہیں ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے بنیادی خدوخال تبدیل نہیں کیے جا سکتے، اسلامی ریاست میں کسی شخص کو تاحیات استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا اور عدلیہ کی آزادی براہ راست تعلق ججز کی تعیناتی سے ہے۔

درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کے خلاف ورزی کی گئی ہے، درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے ترمیم کو کلعدم قرار دینے اور آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت دیے گئے تاحیات استثنیٰ کو بھی ختم کرنے کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:ایکواڈور کے سابق صدر کرپشن کیس میں 5 سال قید کی سزا

سپریم کورٹ رجسٹرار افس کا مؤقف ہے کہ اس نوعیت کی آئینی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس اس سے قبل بھی 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک درخواست وصول کرنے سے انکار کر چکا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.49
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.57 ▼ 1.37
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.72 ▼ 1.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.21
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.13
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 480,418
Gold 22K Per Tola 440,383
Gold 21K Per Tola 420,366
Gold 18K Per Tola 360,314
Silver Per Tola 7,152
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▼ 3.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں