سابق قومی کرکٹر جاوید میانداد، عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں بہت قریب رہے ہیں، ہم نے ایک ساتھ کاؤنٹی کرکٹ کھیلی، میں اس کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، اگر عمران خان کرپٹ انسان ہوتا تو بہت کچھ کر سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کیا فرق پڑے گا، کیا فرق پڑے گا اگر آپ انہیں باہر نکالیں گے، اُسے باہر نکالیں، کیا پاکستان کھا جائے گا ؟ وہ بھی کسی کا بیٹا ہے، میرے ذہن میں چلتا ہے کہ وہ کیا کر رہا ہوگا۔
ہم کرکٹ کھیلتے تھے کس کے لئے لڑتے تھے پاکستان کے لئے لڑتے تھے،میری درخواست ہے مل بیٹھ کر کوئی حل نکلتا ہے نکالیں اس آدمی کی بھی عزت بہت ہے،جاوید میانداد pic.twitter.com/UvoTL1m9JO
— Faizan Shaikh (@FaiziWithKhan) August 28, 2026
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان گذشتہ تین برسوں سے جیل میں قید ہیں۔ اس سے قبل دنیا کے کئی سابق معروف کرکٹرز بھی عمران خان کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ ان میں مائیکل ایتھرٹن سمیت 21 سابق کرکٹرز شامل ہیں۔