اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
فائل فوٹو
Updated | Published August, 28 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے نظام کے لیے ایل این جی کے نئے نرخ مقرر کردیئے گئے
سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کے بعد نئی قیمت 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے نئے کنکشنز کی فراہمی کا عمل آسان بنانے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام
اسی طرح سوئی سدرن سسٹم کے لیے ایل این جی 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی ہے۔
اس سے قبل سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔