پولیس افسران و اہلکاروں کی بنیادی تنخواہوں میں 250 فیصد اضافہ متوقع
پولیس حکام نے بتایا کہ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے پولیس کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس کی سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائی تھیں، اب ہارڈ ایریاز کی نشاندہی کرکے متعلقہ اضلاع کی تفصیلات وفاقی حکومت کو ارسال کی جائیں گی۔
حکام کا کہنا تھا کہ صوابی اور ہزارہ ڈویژن کے علاوہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کو ہارڈ ایریا قرار دینے کی تجویز دی جائے گی۔ سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوانے کے بعد حتمی منظوری کی صورت میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو ہارڈ ایریا قرار دینے سے متعلق پہلا خط مارچ 2025 میں وفاقی حکومت کو ارسال کیا گیا تھا، مجوزہ اقدام کے تحت پولیس افسران و اہلکاروں کی بنیادی تنخواہوں میں 250 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا پولیس پہلے بھی دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریوں اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں تنخواہوں کے فرق کی بنیاد پر ہارڈ ایریا اسٹیٹس کا مطالبہ کرچکی ہے۔