پمز ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

پمز ہسپتال
ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکے کے باعث بھڑکی/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published August, 26 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پمز ہسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے سے 15 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے، ہسپتال حکام نے تصدیق کردی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکے کے باعث بھڑکی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، تاہم ایک لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچانے میں کامیاب ہوئیں جبکہ 15 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ ایم سی ایچ وارڈ کی تیسری منزل پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نے حصہ لیا، جبکہ بیشتر بچے شدید جھلسنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے اندوہناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکا نوٹس لے لیا اور حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایات دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ایسی صورتحال ناقابلِ تلافی ہے۔ واقعہ کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ذمہ دران کا تعین کیا جاۓ اور سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہباز شریف نے معصوم بچوں کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت کیا۔ انہون نے کہا کہ اس اندوہ ناک واقعے پر دل رنجیدہ ہے
والدین کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ معصوم نومولود بچوں کا جاں بحق ہونا انتہائی دلخراش اور ناقابل برداشت سانحہ ہے، غمزدہ والدین اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.10 ▲ 0.38
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.84 ▲ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 482,882 ▲ 3,676
Gold 22K Per Tola 442,641 ▲ 3,370
Gold 21K Per Tola 422,521 ▲ 3,217
Gold 18K Per Tola 362,161 ▲ 2,757
Silver Per Tola 7,244 ▲ 64
Platinum Per oz (USD) 1,892 ▲ 8.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں