حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی زیر التواء درخواستوں کے حل کیلئے بڑا اقدام

نیٹ میٹرنگ/فائل فوٹو
نیٹ میٹرنگ/فائل فوٹو
Updated | Published August, 25 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیٹ میٹرنگ کی زیر التوا درخواستوں کے حل کے لیے پاور ڈویژن نے عملی اقدامات شروع کردیئے، نیپرا کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے ڈسکوز اور پی آئی ٹی سی کو ہدایات جاری کردی گئیں

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 9 فروری 2026 سے قبل ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے والے صارفین کے معاملات کی تصدیق کی جائے گی، جبکہ تمام زیر التوا نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی جامع جانچ اور تصدیق کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مقررہ تقاضے مکمل کرنے والے صارفین کو غیر ضروری رکاوٹ یا تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ 9 فروری سے قبل تمام مراحل مکمل کرنے والے کنکشنز کو فوری طور پر سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن نے اہل نیٹ میٹرنگ کنکشنز کو سسٹم میں شامل کرنے کے لیے پی آئی ٹی سی کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تصدیقی عمل کا مقصد نیپرا کی ہدایات پر درست اور منصفانہ عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ پاور ڈویژن تمام ڈسکوز میں نیپرا کی ہدایات پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی کرے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.72 ▼ 0.70
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.31 ▼ 0.73
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,205 ▲ 16
Gold 22K Per Tola 439,271 ▲ 15
Gold 21K Per Tola 419,304 ▲ 14
Gold 18K Per Tola 359,404 ▲ 12
Silver Per Tola 7,180 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,884 ▲ 2.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98 ▲ 0.39
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں