وزارت اطلاعات نے افغان طالبان ترجمان کے بیان کو گمراہ کن اور من گھڑت قرار دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated 21 گھنٹے قبل | Published August, 25 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جھوٹا اور بے بنیاد دعویٰ کیا، بدخشاں میں تشدد افغانستان کے اندرونی سکیورٹی اور انتظامی چیلنجز کا عکاس ہے

اندرونی خلفشار اور بڑھتی مزاحمت پر پردہ ڈالنے کیلئے افغان طالبان رجیم نے گمراہ کن پروپیگنڈے کی کوشش کی جس کو بے نقاب کردیا گیا۔

پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان ترجمان کے پاکستان مخالف بیان کو گمراہ کن اور من گھڑت قرار دیا اور حقائق جانچنے کے بعد کہا کہ افغان میڈیا آماج نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان رجیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جھوٹا اور بے بنیاد دعویٰ کیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات فیکٹ چیک کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پروپیگنڈا کیا کہ بدخشان میں مسلح تصادم میں پاک فوج بھی موجود تھی، بدخشاں میں جاری تشدد افغانستان کے اپنے اندرونی سیکیورٹی اور انتظامی چیلنجز کا عکاس ہے۔

وزارت اطلاعات فیکٹ چیک محکمے نے کہا کہ دستیاب آزادانہ رپورٹس ثابت کرتی ہیں کہ یہ جھڑپیں افغان طالبان کی غیر نمائندہ اور جابرانہ رجیم کیخلاف ایک اندرونی مسلح جدوجہد ہیں، پاکستان نے مسلسل پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کی ہے اور اپنے پڑوسی ملک کو غیر مستحکم کرنے میں اس کی کوئی دلچسپی نہیں۔

پروپیگنڈے کی حقیقت بیان کرتے ہوئے وزارت اطلاعات فیکٹ چیک نے کہا کہ طالبان رجیم پاکستان پر الزام تراشی کرنے کے بجائے اپنی ناکام حکمرانی سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے مسائل پر توجہ دے۔

اُدھر ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم افغانستان پر کم ہوتے اثرورسوخ اور بڑھتی مزاحمت پرپردہ ڈالنے کیلئے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کا سہارا لے رہی ہے۔

ماہرین نے کہا کہ افغانستان میں بڑھتے مسلح تصادم کو بیرونی رنگ دینے کیلئے افغان طالبان بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.72 ▼ 0.70
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.31 ▼ 0.73
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,205 ▲ 16
Gold 22K Per Tola 439,271 ▲ 15
Gold 21K Per Tola 419,304 ▲ 14
Gold 18K Per Tola 359,404 ▲ 12
Silver Per Tola 7,180 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,884 ▲ 2.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98 ▲ 0.39
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں