آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم کے انتخاب، شیڈول کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 25 2026 |
مظفرآباد(ویب ڈیسک)شیڈول کے مطابق نئے وزیراعظم کا انتخاب 27 اگست کو قانون ساز اسمبلی میں ہوگا، وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی صبح ساڑھے 9 سے ساڑھے 10 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے

جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست صبح 11 بجے آویزاں کی جائے گی، امیدوار کاغذاتِ نامزدگی 11 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک واپس لے سکیں گے۔

حتمی امیدواروں کی فہرست دوپہر 12 بجے آویزاں کی جائے گی جس کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کا عمل بھی 12 بجے شروع ہوگا۔

قانون ساز اسمبلی کے سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق تمام کارروائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں مکمل کی جائے گی جبکہ نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے ساتھ ہی آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک اہم مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جبکہ احمد رضا قادری ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے بعد نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کا اہم مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، چوہدری طارق فاروق 32 ووٹ لیکر قانون ساز اسمبلی کے 16 ویں اسپیکر جبکہ احمد رضا قادری 32 ووٹ لیکر 15 ویں ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے چوہدری طارق فاروق کے 32 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 13 ووٹ حاصل کئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے چوہدری طارق فاروق کو اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

چوہدری طارق فاروق حالیہ عام انتخابات میں بھمبر سے کامیاب ہوئے اور انہوں نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو شکست دی۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی مجموعی طور پر 53 ارکان پر مشتمل ہے، ان میں 45 نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوتے ہیں جبکہ 8 نشستیں مخصوص ہیں، مسلم لیگ ن کو 31 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ پیپلز پارٹی 14 نشستوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.72 ▼ 0.70
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.31 ▼ 0.73
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,205 ▲ 16
Gold 22K Per Tola 439,271 ▲ 15
Gold 21K Per Tola 419,304 ▲ 14
Gold 18K Per Tola 359,404 ▲ 12
Silver Per Tola 7,180 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,884 ▲ 2.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98 ▲ 0.39
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں