9 مئی جی ایج کیو حملہ کیس، 47 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

نو مئی جی ایچ کیو حملہ/فائل فوٹو
نو مئی جی ایچ کیو حملہ/فائل فوٹو
Updated | Published August, 25 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 اشتہاری ملزمان کے خلاف فیصلہ جاری کیا۔ مقدمے میں تمام اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا گیا تھا

پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمے میں 19 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے گئے، جب کہ مقدمے میں استغاثہ کے کل 44 گواہان کے بیانات قلم بند ہو چکے ہیں۔ عدالت نے سزا پانے والے 47 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

مقدمے کی تفصیلات کے مطابق سزا پانے والے ملزمان پر 9 مئی کے واقعات کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ جے آئی ٹی نے ان ملزمان کو منصوبہ بندی میں مرکزی ملزم قرار دیا تھا۔

ان ملزمان میں عمر ایوب، زرتاج گل، شیخ راشد شفیق، مراد سعید، زلفی بخاری، شہباز گل، علی امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار، حماد اظہر اور اعظم سواتی شامل ہیں۔

مقدمے میں احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ، شوکت بھٹی، عثمان سعید، اعجاز جازی، شبلی فراز اور کنول شوزب سمیت دیگر ملزمان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہسپتال منتقلی، توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض ختم، نمبر الاٹ

جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر 118 ملزمان نامزد تھے، جن میں سے 18 ملزمان دورانِ ٹرائل اشتہاری قرار دیے گئے، جب کہ 29 ملزمان مقدمے کے اندراج کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

مقدمے میں ملزمان پر جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ اور آرمی میوزیم پر حملوں کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور سرکاری عمارتوں و مقامات کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی مقدمے کا حصہ ہیں۔

عدالت کی جانب سے 47 اشتہاری ملزمان کے خلاف علیحدہ ٹرائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ جاری کردیا گیا، جس میں تمام سزا پانے والے ملزمان کو 10،10 سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد احتجاج شروع ہوگئے تھے، جن میں سرکاری عمارتوں اور فوجی تنصیبات، بشمول جی ایچ کیو، کو نذرِ آتش اور نقصان پہنچایا گیا تھا۔

بعدازاں، عمران خان پر اس کیس میں 5 دسمبر 2023 کو فرد جرم عائد کی گئی تھی، وہ اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.72 ▼ 0.70
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.31 ▼ 0.73
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,205 ▲ 16
Gold 22K Per Tola 439,271 ▲ 15
Gold 21K Per Tola 419,304 ▲ 14
Gold 18K Per Tola 359,404 ▲ 12
Silver Per Tola 7,180 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,884 ▲ 2.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98 ▲ 0.39
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں