بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن منقطع کرنے کے عمل کو غیرقانونی قرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 25 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے صنعتی کنکشن کے واجبات کی وصولی کے لیے گھریلو بجلی کا کنکشن منقطع کرنے کے عمل کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو معاملہ قانون کے مطابق حل کرنے کا حکم دے دیا

درخواست میں صنعتی یونٹ کے واجبات ادا نہ ہونے پر درخواست گزار کا گھریلو بجلی کنکشن منقطع کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت نے تمام متعلقہ فریقین اور درخواست گزار کو مناسب سماعت کا موقع فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ معاملہ دو ہفتوں میں نمٹایا جائے اور قانون کے مطابق وجوہات پر مشتمل حکم جاری کیا جائے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو درخواست گزار کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ صنعتی یونٹ کے واجبات کی بنیاد پر گھریلو بجلی کنکشن منقطع کرنا قانونی طور پر درست نہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.72 ▼ 0.70
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.31 ▼ 0.73
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,205 ▲ 16
Gold 22K Per Tola 439,271 ▲ 15
Gold 21K Per Tola 419,304 ▲ 14
Gold 18K Per Tola 359,404 ▲ 12
Silver Per Tola 7,180 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,884 ▲ 2.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98 ▲ 0.39
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں