دنیائے کرکٹ کے 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کی صحت سے متعلق وزیراعظم کو خط

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated 23 گھنٹے قبل | Published August, 23 2026 |
(ویب ڈیسک)دنیا بھر کے 21 سابق بین الاقوامی کرکٹ کپتانوں نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک بار پھر خط لکھ کر سابق وزیراعظم اور سابق قومی کپتان عمران خان کے طبی علاج اور صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹرز نے اپنے خط میں کہا ہے کہ حالیہ پیش رفت سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ہدایات سے مطابقت نہیں رکھتی۔

ان کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے عمران خان کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، جہاں ایک میڈیکل بورڈ کو ان کا مکمل معائنہ کرنا تھا اور اس بورڈ میں عمران خان کے ذاتی معالجین اور ان کی بہن ڈاکٹر عظمٰی خان کو بھی شامل کیا جانا تھا۔

خط کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان سے اہل خانہ کی ہفتہ وار ملاقاتیں بھی بحال کی تھیں، جسے سابق کرکٹ کپتانوں نے خوش آئند قرار دیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اسپتال میں قیام صرف چند گھنٹوں تک محدود رہا اور عدالت کی ہدایت کردہ میڈیکل بورڈ کے بجائے سرکاری طور پر مقرر کردہ طبی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں ’’طبی طور پر فٹ‘‘ قرار دے کر اڈیالہ جیل واپس منتقل کردیا گیا۔

سابق کپتانوں نے خط میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کو اپنا کام مکمل کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔

سابق کرکٹرز نے وزیراعظم شہباز شریف سے تین اہم مطالبات کیے ہیں۔

سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق میڈیکل بورڈ کو جس میں عمران خان کے ذاتی ڈاکٹرز بھی شامل ہوں، ان کی صحت کا مکمل اور آزادانہ جائزہ لینے کی اجازت دی جائے، خصوصاً ان کی دائیں آنکھ کی مبینہ بینائی متاثر ہونے کے معاملے کا تفصیلی معائنہ کیا جائے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے بحال کی گئی اہل خانہ کی ہفتہ وار ملاقاتوں کو بلا تعطل اور کسی انتظامی تاخیر کے بغیر یقینی بنایا جائے۔ طبی معائنے کے نتیجے میں جو بھی علاج تجویز کیا جائے وہ بلا تاخیر عمران خان کو فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ایران امریکا جنگ بندی کی کوششیں جاری، فیلڈ مارشل کل ایران کا دورہ کریں گے

خط میں سابق کپتانوں نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کے داخلی قانونی معاملات میں فیصلہ سنانے کی کوشش نہیں کررہے بلکہ ایک سابق کرکٹر اور ساتھی کی حیثیت سے عمران خان کی صحت کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

خط پر دستخط کرنے والوں میں مائیکل ایتھرٹن، ایلکس بلیک ویل، ایلن بارڈر، مائیکل بریرلی، گریگ چیپل، ایان چیپل، بیلنڈا کلارک، ایلسٹر کک، مائیکل گیٹنگ، سنیل گواسکر، لی جرمین، ایڈم گلکرسٹ، ڈیوڈ گاور، کم ہیوز، ناصر حسین، کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ارجنا راناٹنگا، اینڈریو اسٹراس، دلیپ وینگسرکر، اسٹیو وا اور جان رائٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ سابق عالمی کپتانوں کی جانب سے وزیراعظم کو چھ ماہ کے دوران دوسرا خط ہے۔ رواں سال فروری میں 14 سابق کپتانوں نے بھی عمران خان کی صحت اور مبینہ طور پر ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.22
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.68 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.94 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189 ▲ 9,273
Gold 22K Per Tola 439,257 ▲ 8,500
Gold 21K Per Tola 419,290 ▲ 8,114
Gold 18K Per Tola 359,392 ▲ 6,955
Silver Per Tola 7,180 ▲ 197
Platinum Per oz (USD) 1,882 ▲ 60.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں