پاکستان کی ایران امریکا جنگ بندی کی کوششیں جاری، فیلڈ مارشل کل ایران کا دورہ کریں گے

پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان کل ٹیلیفونک رابطہ بھی ہواتھا: ایرانی خبر ایجنسی۔ فوٹو فائل
پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان کل ٹیلیفونک رابطہ بھی ہواتھا: ایرانی خبر ایجنسی۔ فوٹو فائل
Updated | Published August, 23 2026 |
(ویب ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو ایران کا دورہ کریں گے، پاکستانی فیلڈ مارشل کا دورہ ایران خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

ایران اور امریکا میں دیرپا جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے۔

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورے کا مقصد ایران پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے جبکہ پاکستانی چیف آف ڈیفنس فورسز ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا سے تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا 50 فیصد ٹیرف کا اعلان

 

دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی کے درمیان کل ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، دونوں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران جنگ کے دوران اس سے پہلے بھی دو بار ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.22
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.68 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.94 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189 ▲ 9,273
Gold 22K Per Tola 439,257 ▲ 8,500
Gold 21K Per Tola 419,290 ▲ 8,114
Gold 18K Per Tola 359,392 ▲ 6,955
Silver Per Tola 7,180 ▲ 197
Platinum Per oz (USD) 1,882 ▲ 60.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں