رواں ماہ جزوی چاند گرہن کب ہو گا؟ جانیے

Partial Lunar Eclipse 2026
فائل فوٹو
Updated | Published August, 22 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) اگست کے اختتام پر آسمان پر ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا، جب 27 اور 28 اگست کی درمیانی شب 2026 کا جزوی چاند گرہن ہوگا۔

اس دوران چاند کا تقریباً 96 فیصد حصہ زمین کے سائے میں چلا جائے گا، تاہم یہ منظر پاکستان سے نظر نہیں آئے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کے دوران چاند کا بڑا حصہ زمین کے سائے میں ہونے کے باعث سرخی مائل نارنجی رنگ اختیار کرسکتا ہے، جس سے آسمان پر ایک دلکش منظر پیدا ہوگا۔

محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات کے مطابق جزوی چاند گرہن 28 اگست کو عالمی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 13 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔ اس موقع پر چاند کا تقریباً 96 فیصد حصہ زمین کے گہرے سائے میں موجود ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فلکیاتی عمل کو مکمل چاند گرہن قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ چاند کا معمولی حصہ زمین کے گہرے سائے سے باہر رہے گا، اسی وجہ سے اسے جزوی چاند گرہن کہا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ چاند گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے 16 سال بعد ہاکی ورلڈکپ کا میچ جیت لیا

 

 

 

اس دوران چاند کی روشنی میں نمایاں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے اور بعض اوقات چاند سرخ یا نارنجی دکھائی دیتا ہے، جسے عام طور پر بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق 2026 کا یہ جزوی چاند گرہن دنیا کے بعض خطوں میں دیکھا جاسکے گا، تاہم پاکستان میں رہنے والے افراد اس شاندار منظر کا مشاہدہ نہیں کرسکیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں