پاکستان نے 16 سال بعد ہاکی ورلڈکپ کا میچ جیت لیا

Pakistan Hockey Team
فائل فوٹو
Updated | Published August, 22 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ کے کلاسیفکیشن میچ میں جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹلوین میں کھیلے گئے میچ میں جاپان نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے کوارٹر میں دو گول کرکے پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا، تاہم پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں مقابلے میں واپسی شروع کی اور وقفے تک خسارہ کم کرنے میں کامیاب رہا۔

دوسرے ہاف میں قومی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، رانا وحید اشرف نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گول کیے، جبکہ حماد الدین اور حنان شاہد نے بھی ایک، ایک گول کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ حنان شاہد کا فیصلہ کن گول پاکستان کو 4-3 کی برتری دلانے میں کامیاب رہا، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

پاکستان کی یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2010 کے ہاکی ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی تھی، جب اس نے اسپین کو 2-1 سے شکست دی تھی۔

اس کے بعد 2014 کے ورلڈکپ کیلئے پاکستان کوالیفائی نہیں کرسکا، جبکہ 2018 کے ایڈیشن میں بھی گرین شرٹس کوئی میچ جیتنے میں ناکام رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بارش نے کھیل روک دیا، پاکستان کے 23 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ

رواں ورلڈکپ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف شکست اور ویلز کیخلاف 3-3 سے ڈرا کے بعد اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا، جس کے بعد ٹیم نے 9ویں سے 16ویں پوزیشن کے کلاسیفکیشن مرحلے میں شرکت کی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں