حکومت لیوی ختم نہیں کر سکتی تو ہم دھرنا نہیں ختم کر سکتے: حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر بننے والی بچیوں کو بھی ہاؤس جاب میں پورا حصہ نہیں ملتا، مریم نواز نے خواتین کو ٹرمینیٹ کیا،پھرانہیں دھمکایا بھی کہ ہمارے خلاف نہیں بولنا، اسکول آپ نے بیچ دیے ہیں،وہ ہمارے ٹیکسوں سے بنے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حق پر ڈاکہ مار کر اپنی عیاشیاں چل رہی ہیں، خطے میں کوئی اتنی تیزی سے قیمتیں نہیں بڑھاتا جیسے پاکستان بڑھاتا ہے، لیوی ختم نہیں کر سکتےتو ہم دھرنا نہیں ختم کر سکتے، ہم جلدمہم چلانے لگے ہیں، لانگ مارچ کا بھی آغاز کرنے جا رہے ہیں، کوالٹی ایجوکیشن ہمارا بھی حق ہے،اسکے لیے ہم دھرنے دیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تعلیم و علاج کی سہولت نہ دو،روزگارنہ دو،بس پیرا فورس آئے اور اٹھا کر سب لیجائے، جماعت اسلامی عوام کیلئے میدان میں نکلی ہے، یہ تو شروعات ہے،جدوجہد کا آغاز ہے،یہ دھرنا طویل ہوتا جائیگا، اب حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑے گا، وہ کہتے ہیں یہ کیسےکریں،آپ اپنا جہاز اور بڑی گاڑیاں بیچ دو، بنوقابل پروگرام میں 17 لاکھ طالب علم کام کررہےہیں، ہم حق کیلئے لڑ رہے ہیں،ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عبداللہ طاہر قتل کیس، مقتول کے بیٹے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
ان کا کہنا تھا کہ یہ آپکا اور پوری قوم کا مقدمہ ہے، مریم نواز،انکے والد اور چاچا جان سمیت سارا خاندان غور سے دیکھ لیں، انہوں نے اتنے سالوں میں کیا سلوک کیا جو خواتین باہر نکلی ہیں، آج دھرنے کا ساتواں روز ہے، حکومت اپنی ٹھٹائی چھوڑ دے، عورتیں خوشی خوشی نوکریاں نہیں کرتیں، خواتین خود میدان میں آتی ہیں مگریہ نظام آنے کی سہولیات فراہم نہیں کرتا۔