پی آئی اے میں کیبن کریو کی بھرتیاں شروع

PIA Cabin Crew Jobs 2026
فائل فوٹو
Updated | Published August, 22 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے نئے طیاروں اور روٹس کیلئے کیبن کریو کی بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خواہشمند امیدواروں سے آن لائن درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن کی جانب سے نئے جہازوں کی خریداری سے قبل فضائی میزبانوں اور کیبن کریو کی بھرتیوں کا عمل مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ نئے طیاروں اور مستقبل میں شروع کیے جانے والے نئے روٹس پر نوجوان اور تربیت یافتہ کیبن کریو ممبران کو تعینات کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق پی آئی اے میں کیبن کریو کی خالی آسامیوں کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کی جارہی ہیں، جس سے ملک بھر میں اس شعبے میں ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کو روزگار کا موقع ملے گا۔

ابتدائی طور پر لاہور اور اسلام آباد کے دفاتر کیلئے کیبن کریو کی بھرتیاں کی جائیں گی، جبکہ منتخب امیدواروں کو فضائی سفر کے دوران مسافروں کی سہولت، حفاظت اور دیگر ضروری خدمات کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے نئے طیاروں اور روٹس کے حوالے سے مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیبن کریو کی افرادی قوت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھرتی کے عمل کے دوران امیدواروں کی اہلیت، جسمانی معیار اور دیگر متعلقہ شرائط کو مدنظر رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی جاری

خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درخواست جمع کرانے سے قبل تمام شرائط اور ضروری دستاویزات سے متعلق تفصیلات کا جائزہ لے کر مقررہ طریقہ کار کے مطابق آن لائن اپلائی کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں