پنجاب کے سکولوں میں نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری
سکول کے اوقات پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گے/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 22 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے سکولوں میں نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں میں جمعہ کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے جبکہ ہفتے کی چھٹی کو برقرار رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں چار نئے اضلاع کا قیام، حقیقت سے پردہ اٹھ گیا
ایک ماہ کے چاروں ہفتے سکول بند رہیں گے۔ سکول کے اوقات پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز سکول کی ٹائمنگ صبح 8 بجے تا 12:45 منٹ تک ہوں گے۔
ایوننگ شفٹ میں سکول کے اوقات پیر تا جمعرات دوپہر ایک سے 5:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو دوپہر دو بجے سکول پہنچنا ہوگا اور چھٹی 5:30 منٹ پر ہوگی۔