بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین اہم ہدایات جاری

بی آئی ایس پی کے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور کسی غیرمجاز ذریعے سے سم حاصل کرنے سے گریز کریں/فائل فوٹو
بی آئی ایس پی کے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور کسی غیرمجاز ذریعے سے سم حاصل کرنے سے گریز کریں/فائل فوٹو
Updated | Published August, 21 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے مستحقین کو بینظیر سمز اور ڈیجیٹل والٹ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سمز صرف مقررہ بی آئی ایس پی دفاتر سے حاصل کی جائیں۔

بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری عوامی آگاہی پیغام میں مستحقین کو افواہوں، گمراہ کن معلومات اور بینظیر سمز کے اجرا سے متعلق غیرمصدقہ دعوؤں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پیغام میں واضح کیا کہ مستحقین ڈیجیٹل والٹ اور سمز کے اجرا کے حوالے سے درست معلومات کے لیے صرف بی آئی ایس پی کے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور کسی غیرمجاز ذریعے سے سم حاصل کرنے سے گریز کریں، بصورت دیگر انہیں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مستحقین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کی وضاحت یا رہنمائی کے لیے اپنے قریبی BISP دفتر سے رابطہ کریں، مستحقین کو محفوظ، آسان اور شفاف سہولیات کی فراہمی اس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی جانب سے پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری

 

دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے اعلان کیا تھا کہ 2026 کے اختتام تک BISP کے تمام مستحقین کو ڈیجیٹل والٹس فراہم کردیئے جائیں گے۔ حکومت ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو راسٹ (Raast) کے ذریعے مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 20 لاکھ سے زائد تاجر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت استعمال کررہے ہیں، جبکہ ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کی جانب سے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ پر سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.12 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.35 ▲ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,973 ▼ 8,045
Gold 22K Per Tola 414,308 ▼ 7,374
Gold 21K Per Tola 395,476 ▼ 7,039
Gold 18K Per Tola 338,979 ▼ 6,034
Silver Per Tola 6,557 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,718 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 337.51 ▲ 2.97
Diesel HSD Per Litre 261.81
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں