حکومت کی جانب سے پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
فائل فوٹو
Updated | Published August, 21 2026 |
(ویب ڈیسک)حکومت نے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں بڑا اضافہ کردیا، ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر اب ڈبل شفٹ میں کام کریں گے۔ دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر میں پیر سے جمعہ دو شفٹوں میں کام ہوگا۔ پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے میں فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان
ڈبل شفٹ پالیسی کا اطلاق 20 اگست 2026 سے ہوچکا ہے۔ اقدام کا مقصد شہریوں کو پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کیلئے اضافی اوقات میں خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔