منڈی بہاؤالدین میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کا قتل

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 20 2026 |
منڈی بہاؤالدین (ویب ڈیسک)پھالیہ میں سیرا گاؤں کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مقامی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور اس کے بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیرا گاؤں کے رہائشی 48 سالہ ظفر اقبال گوندل اوران کا 30 سالہ بھتیجا حسنین گوندل پھالیہ میں عدالت میں پیشی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے۔ جب ان کی گاڑی گاؤں کے قریب پہنچی تو مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ظفر اقبال اور حسنین گوندل کو متعدد گولیاں لگیں اور دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے بعد گاڑی سڑک کنارے کھائی میں جا گری۔

دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور پنجاب فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ لاشوں کو پھالیہ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرا نے ملازمہ پر تشدد کیوں کیا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

 

ظفر گوندل ٹک ٹاکر اور مقامی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ تھے۔ وہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز میں اکثر اپنے سیاسی و سماجی مخالفین اور علاقے کے سیاست دانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے گوجرانوالہ ریجنل پولیس افسر سے رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ پولیس حکام کو ملزمان کا سراغ لگا کر جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

منڈی بہاؤالدین پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.16 ▲ 2.87
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.66 ▲ 2.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.20
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,017 ▲ 4,488
Gold 22K Per Tola 421,683 ▲ 4,114
Gold 21K Per Tola 402,515 ▲ 3,927
Gold 18K Per Tola 345,013 ▲ 3,366
Silver Per Tola 6,858 ▲ 92
Platinum Per oz (USD) 1,778 ▲ 20.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 334.54 ▲ 3.34
Diesel HSD Per Litre 261.81 ▲ 5.11
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85 ▲ 4.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں