عالمی مارکیٹ قیمت بدلے تو پاکستان میں بھی اثر پڑتا ہے: وزیر پیٹرولیم
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان انرجی کانفرنس سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 20 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار تبدیلی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قیمتیں وہ خود نہیں بدلتے بلکہ عالمی مارکیٹ میں فیول کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہوتی ہیں۔
پاکستان انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اتار چڑھاؤ آتا ہے، وزارت صرف اس کے مطابق فیصلے پر عمل درآمد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں عوام کو ریلیف دیا جبکہ کوششوں کے نتیجے میں ریفائنری نے بھی قیمت کم کرنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ 20 سال بعد سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش پر دوبارہ کام شروع کیا گیا ہے، گیس کی قیمت میں اضافہ کیے بغیر اور پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے کے باوجود گردشی قرض میں اضافہ نہیں ہوا۔
علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی روشنی میں اقدامات کر رہی ہے جبکہ ریفائنری اپ گریڈیشن کے لیے جلد معاہدہ بھی متوقع ہے۔