پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہونے لگے
اجلاس پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کے قیام کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے اقدامات سےآگاہ کیا اور وفد کو ایوی ایشن سیکیورٹی اور سیفٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

امریکی قونصل جنرل نے سی اے اے کے ایوی ایشن سیفٹی اور سیکیورٹی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

قونصل جنرل نے کہا کہ براہ راست فضائی رابطہ پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور براہ راست پروازوں سے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔

ڈی جی پی سی اے اے کے ہمراہ ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی اینڈ فیسیلی ٹیشن ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) شاہد قادر، ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز قیصر یار، ڈائریکٹر لائسنسنگ ریاض چشتی اور دیگر اعلیٰ افسران ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا چند ماہ قبل آڈٹ کیا تھا ، جولائی 2020 میں پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد امریکا نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کیٹیگری ون سے ڈائون کرکے اسے کیٹگری ٹو کردیا تھا۔ کیٹگری ٹو والے ممالک امریکہ کے لیے پروازیں نہیں چلا سکتے۔

امید ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان سول ایوی ایشن کی کیٹیگری اپ گریڈ کرکے ون کرے گا جس سے پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ایئرلائنز کو امریکا کے لیے براہِ راست پروازیں بحال ہونگی