مون سون کا چھٹا سپیل کب تک رہے گا؟ الرٹ جاری

Punjab Monsoon Rain
فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں مون سون بارشوں کے چھٹے سپیل کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ راولپنڈی میں سب سے زیادہ 130 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ اٹک میں 79، لاہور ایئرپورٹ پر 65 اور وزیرآباد میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ اور جہلم میں 39، نارووال میں 33، منڈی بہاؤالدین میں 30، گجرات میں 19، سیالکوٹ میں 11 جبکہ مری میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، مون سون بارشوں کا موجودہ چھٹا سپیل 21 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

انہوں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کچے اور بوسیدہ مکانات میں ہرگز رہائش اختیار نہ کریں۔ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران شہری محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری طور پر کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ضمانت ملنی چاہیے، علیمہ خان کا مطالبہ

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.63 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.29 ▼ 0.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.65 ▼ 0.48
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529
Gold 22K Per Tola 417,568
Gold 21K Per Tola 398,588
Gold 18K Per Tola 341,647
Silver Per Tola 6,766
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▼ 0.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20
Diesel HSD Per Litre 256.70 ▲ 4.53
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں