مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی
ان کے نکاح اور شادی کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی/فائل فوٹو
Updated 21 گھنٹے قبل | Published August, 18 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) عابد شیر علی کی اہلیہ کا تعلق ہری پور سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان سے ہے
ان کے نکاح اور شادی کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جہاں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئی تھیں، دوسری شادی کے بعد انہوں نے اپنی نئی ازدواجی زندگی کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے خلاف سازش؟ لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ
شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے سینیٹر عابد شیر علی کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھجوائے جارہے ہیں۔