نواز شریف کے خلاف سازش؟ لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

نواز شریف اور ان کی حکومت کے خلاف پھر سازش شروع ہوگئی ہے/فائل فوٹو
نواز شریف اور ان کی حکومت کے خلاف پھر سازش شروع ہوگئی ہے/فائل فوٹو
Updated | Published August, 18 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ کا کہنا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ نواز شریف اور ان کی حکومت کے خلاف پھر سازش شروع ہوگئی ہے

سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو الشفا اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد ن لیگی سینیٹر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جہاں جانا تھا وہاں چلے گئے ہیں

سینیٹر ناصر بٹ نے کہا یوں لگتا ہے کہ نواز شریف اور ان کی حکومت کے خلاف پھر سازش شروع ہوگئی ہے، بار بار نواز شریف کے خلاف سازش ہوتی ہے اور وہ ہر بار واپس آجاتے ہیں اور سازشی پیچھے رہ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی، سپریم کورت کا تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے عمران خان کے ذاتی ڈاکٹر فیصل سلطان اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی ان کے ہمراہ اسپتال میں ہونے کی اجازت دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں ایک دن ان کے اہلخانہ کی ملاقات کرنے کا بھی حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.57 ▲ 0.39
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.48 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.13 ▲ 0.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.09 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529 ▼ 93
Gold 22K Per Tola 417,568 ▼ 85
Gold 21K Per Tola 398,588 ▼ 81
Gold 18K Per Tola 341,647 ▼ 70
Silver Per Tola 6,766 ▲ 31
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▲ 4.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20 ▲ 5.77
Diesel HSD Per Litre 252.17 ▲ 3.14
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63 ▲ 6.88
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں