عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی، سپریم کورت کا تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت/فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت/فائل فوٹو
Updated | Published August, 18 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے آنکھوں کے علاج اور طبی سہولیات سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

جسٹس شاہد وحید نے سات صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں توہین عدالت کیس کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق تمام فریقین کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں ریٹینا سپیشلسٹ سے علاج، ذاتی معالجین تک رسائی اور اہل خانہ کو طبی معائنے و علاج کے دوران مناسب رسائی دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12 مارچ 2026 کو طبی سہولیات سے متعلق درخواست مسترد کی تھی، جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، جس میں فزیشن، جنرل سرجن، ماہر امراضِ داخلیہ، آنکھوں کے ماہر اور کارڈیالوجسٹ شامل ہوں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان اور بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمٰی خان کو بھی طبی معائنے اور علاج میں شریک ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کرادی گئی

تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں علاج اور دیگر طبی سہولیات کے اخراجات بانی پی ٹی آئی یا ان کے اہل خانہ برداشت کریں گے، حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ کی ہفتے میں ایک ملاقات کرانے اور انہیں اپنے بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ ٹیلی فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے احاطے میں کسی بھی قسم کا عوامی اجتماع نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی یا ان سے وابستہ افراد کو طبی رپورٹس اور صحت سے متعلق معلومات سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں فراہم کردہ سہولیات فوری واپس لی جاسکتی ہیں، شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی کے قیام کے دوران حکومت کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

فیصلے میں یہ بھی تحریر کیا گیا کہ شفا انٹرنیشنل سپتال میں بانی پی ٹی آئی کے معائنے اور علاج کی مکمل طبی رپورٹس آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ میں پیش کی جائیں گی۔
 

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.57 ▲ 0.39
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.48 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.13 ▲ 0.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.09 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529 ▼ 93
Gold 22K Per Tola 417,568 ▼ 85
Gold 21K Per Tola 398,588 ▼ 81
Gold 18K Per Tola 341,647 ▼ 70
Silver Per Tola 6,766 ▲ 31
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▲ 4.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20 ▲ 5.77
Diesel HSD Per Litre 252.17 ▲ 3.14
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63 ▲ 6.88
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں