اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کرادی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 18 2026 |
راولپنڈی (ویب ڈیسک) مطابق بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں صحت اور دیگر امورپرگفتگو کی گئی، نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کےحکم سے آگاہ کیا۔ نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے 30 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔

نورین نیازی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد داہگل ناکے پہنچ گئیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔ صحافی کے سوال پرنورین نیازی نے صرف ملاقات ہونےکی تصدیق کی اورکہا کہ ملاقات ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم

علیمہ خان اور عظمیٰ خان، نورین نیازی کی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

خیال رہےکہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنےکا حکم دیتے ہوئےکہا ہےکہ عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیاجائے، اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.57 ▲ 0.39
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.48 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.13 ▲ 0.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.09 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529 ▼ 93
Gold 22K Per Tola 417,568 ▼ 85
Gold 21K Per Tola 398,588 ▼ 81
Gold 18K Per Tola 341,647 ▼ 70
Silver Per Tola 6,766 ▲ 31
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▲ 4.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20 ▲ 5.77
Diesel HSD Per Litre 252.17 ▲ 3.14
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63 ▲ 6.88
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں