عمران خان سے ملاقات ہو تو پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں میں واپس آ سکتی ہے، علامہ راجہ ناصر

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو بات کرے، پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹیٹیوشن روم میں مذاکرات کریں تو ہم تیار ہیں: اپوزیشن لیڈر سینیٹ/ فائل فوٹو
حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو بات کرے، پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹیٹیوشن روم میں مذاکرات کریں تو ہم تیار ہیں: اپوزیشن لیڈر سینیٹ/ فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published August, 14 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کی صحت سے متعلق جان بوجھ کر ابہام پیدا کیا جاتا ہے، اس کا مقصد پارٹی میں اختلافات پیدا کرنا بھی ہے

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصرعباس نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے پارلیمنٹ رہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائے، عمران خان سے ملاقات ہو تو پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں میں واپس آ سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو بات کریں، پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹیٹیوشن روم میں مذاکرات کریں تو ہم تیار ہیں، ہم وزیراعظم ہاؤس جا کر ان کی پوزیشن کو قانونی جواز نہیں فراہم کرنا چاہتے، اسپیکر آفس میں بھی مذاکرات نہ کرنے کی یہی وجہ ہے، ہم ان کو قانونی نہیں مانتے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ 26 ویں ترمیم سے قبل بانی پی ٹی آئی سے عدالتی حکم پر ملاقات ہوئی تھی، عمران خان کی صحت سے متعلق جان بوجھ کر ابہام پیدا کیا جاتا ہے، اس کا مقصد پارٹی میں اختلافات پیدا کرنا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج ملک بھر میں 79 واں جشنِ آزادی منایا جارہا ہے

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیوں ناکام ہوئے، مذاکرات کیلئے بانی پی ٹی آئی کے پاس اڈیالہ جیل میں پورا پلان لے کر گئے تھے، عمران خان کے جانے سے قبل کے پی ہاؤس میں ہمارا اجلاس ہوا تھا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ میں عمران خان اور پارٹی میں فرق سمجھتا ہوں، آخری دم تک بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑوں گا۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ محسن نقوی کی سسٹم کولیپس کرنے کی بات کی تائید کرتا ہوں، محسن نقوی نے جس مرض کی نشاندہی کی وہ درست ہے مگر تجویز کی گئی دوا غیر قانونی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.26 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.61 ▼ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.22 ▲ 0.16
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.20 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,612 ▼ 3,025
Gold 22K Per Tola 417,644 ▼ 2,773
Gold 21K Per Tola 398,660 ▼ 2,647
Gold 18K Per Tola 341,709 ▼ 2,269
Silver Per Tola 6,757 ▼ 114
Platinum Per oz (USD) 1,746 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 324.98 ▼ 0.94
Diesel HSD Per Litre 247.82 ▲ 0.48
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.27 ▼ 0.41
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں