مذاکرات ناکام،پیٹرولیم ڈیلرز کا پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

15 اگست کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ برقرار/ فائل فوٹو
15 اگست کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ برقرار/ فائل فوٹو
Updated 21 گھنٹے قبل | Published August, 13 2026 |
(ویب ڈیسک) پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت سے مذاکرات میں ناکامی پر ہفتہ 15 اگست کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، جس کے بعد پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 15 اگست بروز ہفتہ ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کے فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد اور وزارتِ پیٹرولیم کے درمیان وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرِ قیادت تقریباً پانچ گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے، تاہم فریقین کے درمیان معاملات طے نہ پا سکے

یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی کا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ رد و بدل کے نظام میں تبدیلی سے انکار کر دیا ہے، جبکہ ڈیلرز کے مارجن میں ایک روپے 34 پیسے اضافے پر بات کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور مارجن میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط قرار دی گئی ہے۔

مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے اور وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کے رویے پر پیٹرولیم ڈیلرز کے وفد نے فوری طور پر کراچی واپس روانہ ہونے کا فیصلہ کیا جہان انہوں نے اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہفتہ 15 اگست کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے اور ہڑتال کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا جائے گا
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.74 ▼ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.06 ▼ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.69 ▼ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 458,637 ▲ 7,267
Gold 22K Per Tola 420,417 ▲ 6,662
Gold 21K Per Tola 401,307 ▲ 6,359
Gold 18K Per Tola 343,977 ▲ 5,450
Silver Per Tola 6,871 ▲ 227
Platinum Per oz (USD) 1,763 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92
Diesel HSD Per Litre 247.34
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں