جشن آزادی کا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
فائل فوٹو/یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
Updated | Published August, 13 2026 |
پیٹرول 46 پیسے اور ڈیزل 39 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوام کو جشن آزادی کا تحفہ،حکومت کی جانب سے آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول 46 پیسے اور ڈیزل 39 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے، اوگرا رات کو قیمتوں کا تعین کرے گی جبکہ پیٹرولیم ڈویژن نوٹی فیکشن جاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک ڈالر سے زائد سستی
قیمتوں کا تعین روزانہ کے تعین کردہ فارمولا کے تحت اوگرا کرے گا جب کہ لیوی میں اضافے یا کمی سے قیمتوں میں کمی یا اضافہ بھی حکومتی اختیار کا حصہ ہے۔