ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس آج ہوگا

ربیع الاول
فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر 13 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 13 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے ، جس میں مرکزی کمیٹی کے ارکان کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی، پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اور سپارکو کے حکام بھی چاند کی رویت سے متعلق فلکیاتی حسابات اور تکنیکی معلومات کمیٹی کے سامنے پیش کریں گے۔

ملک کے مختلف شہروں میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیاں بھی اجلاس منعقد کرکے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع کریں گی اور مرکزی کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امتحان میں فیل ہونے پر گھر سے نکلا 14 سالہ لڑکا کراچی سے بازیاب

سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر 13 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، جبکہ نیا چاند 14 اگست کو نظر آنے کی توقع ہے۔

اگر 14 اگست کو چاند نظر آنے کی تصدیق ہوگئی تو یکم ربیع الاول 1448 ہجری ہفتہ 15 اگست کو ہوگی اور 12 ربیع الاول بدھ 26 اگست کو متوقع ہے۔ تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

خیال رہے ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کے لیے خصوصی مذہبی اہمیت رکھتا ہے، 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

اس موقع پر مساجد اور دیگر مقامات پر محافلِ میلاد، قرآن خوانی، نعت خوانی اور درود و سلام کی محافل منعقد کی جاتی ہیں، جبکہ گھروں، مساجد اور سڑکوں کو بھی سجایا جاتا ہے۔

علمائے کرام اس موقع پر مسلمانوں کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات، اخلاق اور سیرت پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ میلاد النبی ﷺ کا اصل پیغام نبی کریم ﷺ کی سنت اور اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی میں اپنانا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.74 ▼ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.06 ▼ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.69 ▼ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 458,637 ▲ 7,267
Gold 22K Per Tola 420,417 ▲ 6,662
Gold 21K Per Tola 401,307 ▲ 6,359
Gold 18K Per Tola 343,977 ▲ 5,450
Silver Per Tola 6,871 ▲ 227
Platinum Per oz (USD) 1,763 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92
Diesel HSD Per Litre 247.34
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں