ہنزہ میں 4.8 شدت کا زلزلہ، لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک بند

Hunza Earthquake
فائل فوٹو
Updated | Published August, 13 2026 |
ہنزہ:(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی وادی چپورسن میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں رمنجی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع کے مطابق چپورسن میں گزشتہ رات سے مختلف اوقات میں زلزلے کے کم از کم چار جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ آج صبح آنے والے زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے نتیجے میں رمنجی کے قریب پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے باعث وادی کو ملانے والی رابطہ سڑک بند ہوگئی، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب سوست میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے بعض گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، مقامی آبادی نے مسلسل زلزلوں کے باعث شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی وادی چپورسن گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے، متعدد مقامی خاندان اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے وادی سے ہجرت کرکے دیگر علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

چپورسن، گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی آخری وادی ہے جو پاک افغان سرحد کے قریب واخان کوریڈور سے متصل ہے۔ رواں سال 19 جنوری کو بھی علاقے میں شدید زلزلہ آیا تھا، جس سے کئی مکانات منہدم ہوگئے تھے جبکہ وادی کی جانب جانے والی واحد کچی سڑک بھی شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی تھی۔

محکمہ موسمیات اور جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے مطابق علاقے میں آنے والے زلزلے ایک فالٹ لائن سے منسلک ہیں۔ ماہرین نے فالٹ لائن کے ساتھ گلیشیئرز کی زیرِ زمین حرکات کو بھی زلزلوں کی ایک ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ الرٹ جاری

مسلسل زلزلوں کے باعث علاقے کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور متاثرہ خاندان محفوظ مقامات پر رہنے پر مجبور ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.74 ▼ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.06 ▼ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.69 ▼ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 458,637 ▲ 7,267
Gold 22K Per Tola 420,417 ▲ 6,662
Gold 21K Per Tola 401,307 ▲ 6,359
Gold 18K Per Tola 343,977 ▲ 5,450
Silver Per Tola 6,871 ▲ 227
Platinum Per oz (USD) 1,763 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92
Diesel HSD Per Litre 247.34
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں