عمران خان کا اکبر ایس بابر کے نام جیل سے اہم پیغام
پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جیل سے اکبر ایس بابر کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published August, 12 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے اکبر ایس بابر کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل سے اپنے سابق دیرینہ ساتھی اور پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کے نام اہم پیغام بھجوایا ہے، جس میں انہیں پارٹی کے ابتدائی دور کے ساتھیوں اور ناراض رہنماؤں و کارکنوں کو دوبارہ متحد کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو لیک، ایک دوسرے پر الزامات
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام جیل میں موجود ایک دوسرے دیرینہ دوست کے ذریعے ان تک پہنچایا گیا، پیغام میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل سے جب بھی باہر آیا تو سب سے پہلے اکبر ایس بابر کے گھر جاؤں گا۔