بھارتی فلم ڈائریکٹر اداکارہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار

بالی ووڈ
شکیل نورانی کو 8 اگست کی صبح حراست میں لیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 11 2026 |
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی پولیس نے معروف فلم ڈائریکٹر شکیل نورانی کو 33 سالہ اداکارہ کی جانب سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ شکیل نورانی ’بڑے دل والا‘ (1999) اور ’جورو کا غلام‘ (2000) سمیت متعدد فلموں کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ شکیل نورانی سے ان کی ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی تھی، جہاں فلمی منصوبے کے حوالے سے گفتگو کے بعد انہیں گھر بلایا گیا۔ اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ 2016 میں پیش آیا، جب ڈائریکٹر نے مبینہ طور پر انہیں نشہ آور چیز دی اور اس کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ کے مطابق واقعے کے دوران مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز بھی بنائی گئیں جسے بنیاد بنا کر انہیں ڈرایا دھمکایا جاتا رہا۔ اور بلیک میل کر کے فلم ساز نے کئی سال تک جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے شکایت اور الزامات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے شکیل نورانی کو 8 اگست کی صبح حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار علی رضا کے والد خالقِ حقیقی سے جاملے

بعد ازاں عدالت میں پیش کیے جانے پر شکیل نورانی کو 12 اگست 2026 تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے معاملے کے مختلف پہلوؤں کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب فلم ڈائریکٹر کے وکیل ایڈووکیٹ وکاس سنگھ گور نے ان پر عائد تمام الزامات مسترد کردیے ہیں۔ وکیل کا مؤقف ہے کہ ان کے موکل کو ایک جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے اور جب تک عدالت میں جرم ثابت نہ ہوجائے، شکیل نورانی کو بے قصور تصور کیا جانا چاہیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد و بیانات کی روشنی میں معاملے کی مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.68 ▲ 0.88
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.48 ▲ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.06 ▲ 1.66
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.23
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.23
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.13
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,107 ▼ 43
Gold 22K Per Tola 414,432 ▼ 40
Gold 21K Per Tola 395,594 ▼ 38
Gold 18K Per Tola 339,080 ▼ 32
Silver Per Tola 6,610 ▼ 6
Platinum Per oz (USD) 1,747 ▼ 8.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62
Diesel HSD Per Litre 247.42
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں