معروف اداکار علی رضا کے والد خالقِ حقیقی سے جاملے
اداکار علی رضا نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
انہوں نے والد کی وفات کی اطلاع دیتے ہوئے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیا اور لکھا کہ بے شک ہم نے اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
علی رضا نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے والد کا اچانک انتقال ہوا ہے، تاہم اداکار کی جانب سے والد کے انتقال کی وجہ یا دیگر تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔
والد کی وفات کی خبر شیئر کرتے ہوئے علی رضا نے مداحوں اور اپنے چاہنے والوں سے اپنے والد کی مغفرت کیلئے دعا کرنے کی درخواست بھی کی۔ ان کی اس افسوسناک پوسٹ کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے کمنٹس اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے اداکار سے تعزیت کا اظہار کیا۔
شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی علی رضا اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔
واضح رہے کہ علی رضا پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں اور مختلف ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرچکے ہیں۔ والد کے اچانک انتقال نے اداکار کے مداحوں کو بھی افسردہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میسی کے والد ہورہے میسی انتقال کرگئے
مداحوں نے علی رضا اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔