میسی کے والد ہورہے میسی انتقال کرگئے

Lionel Messi Father Death
فائل فوٹو
Updated | Published August, 9 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد ہورہے میسی 68 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہورہے میسی نے جمعے کے روز ارجنٹائن کے شہر روساریو کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے، لیونل میسی کے والد کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد فٹبال کی دنیا میں بھی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ہورہے میسی اپنے بیٹے لیونل میسی کے فٹبال کیریئر میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔ انہوں نے میسی کے ابتدائی دور میں نہ صرف ان کی بھرپور رہنمائی کی بلکہ ان کے کیریئر کے مختلف مراحل میں بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔

رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے بعد لیونل میسی نے اپنے والد کے ساتھ وقت گزارا تھا، جس کے بعد وہ اپنے کلب انٹر میامی میں واپس شامل ہوئے۔ میسی تقریباً ایک ہفتہ قبل دوبارہ ایکشن میں بھی نظر آئے تھے۔

لیونل میسی ماضی میں کئی مواقع پر اپنے والد کی رہنمائی اور حمایت کا ذکر کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی ہمیشہ اپنے والد کی رہنمائی کی ضرورت رہی اور ہر میچ کے بعد وہ اپنے والد سے پوچھتے تھے کہ انہیں ان کی کارکردگی کیسی لگی۔

یہ بھی پڑھیں:فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی جانبحق، 12 زخمی

میسی کے والد کی وفات کو ان کے خاندان کے لیے ایک بڑا صدمہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دنیا بھر میں میسی کے مداح بھی ان سے اظہارِ تعزیت کر رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80 ▼ 1.00
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.01 ▼ 1.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.43 ▼ 1.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.64 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37 ▼ 0.27
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 441,798
Gold 22K Per Tola 404,981
Gold 21K Per Tola 386,573
Gold 18K Per Tola 331,348
Silver Per Tola 6,401
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▲ 6.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62 ▼ 2.20
Diesel HSD Per Litre 247.42 ▼ 1.30
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95 ▼ 1.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں