پی ٹی آئی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو لیک، ایک دوسرے پر الزامات

پی ٹی آئی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو لیک
پی ٹی آئی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پارٹی معاملات اور وکلا کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر تلخ گفتگو ہوئی ہے /فائل فوٹو
Updated | Published August, 11 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پارٹی معاملات اور وکلا کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر تلخ گفتگو ہوئی ہے۔

 پی ٹی آئی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو لیک، ایک دوسرے پر الزامات

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پارٹی معاملات اور وکلا کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر تلخ گفتگو ہوئی ہے۔

مبینہ آڈیو میں مشعال یوسفزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ سازش اور گروپ بندی کے ذریعے ایسے وکلاء کو ممبر بنایا گیا جن کا آئی ایل ایف سے تعلق نہیں تھا، ان کا کہنا تھا کہ بعض افراد نے اپنی فیسیں بڑھائیں اور کروڑوں روپے کی کنسلٹنسی حاصل کی۔

مشعل یوسفزئی نے مبینہ گفتگو میں کہا کہ پریشر ہار کونسل کے ارکان نے بنانا ہے، جنہیں پیسے لے کر ٹکٹ دیے گئے۔

جواب میں سلمان اکرم راجہ نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کھلی کتاب ہے، کوئی بتائے کہ انہوں نے کون سی سازش کی ہے۔

مبینہ آڈیو میں سلمان اکرم راجہ نے مشعال یوسفزئی سے سوال کیا کہ ان کی سازش کیا ہے اور انہوں نے کون سا ایسا کام کیا جس پر انگلی اٹھائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ

 

انہوں نے مزید کہا کہ بار کونسل کے ارکان کہاں ہیں؟ ان کے بقول بانی چیئرمین کے اکاؤنٹ کو استعمال کرکے اپنے حق میں ٹوئٹس کیے گئے اور سازشیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ سامنے آنے والی گفتگو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی اس مبینہ آڈیو کی مکمل تفصیلات یا پس منظر فوری طور پر واضح ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.68 ▲ 0.88
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.48 ▲ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.06 ▲ 1.66
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.23
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.23
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.13
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,107 ▼ 43
Gold 22K Per Tola 414,432 ▼ 40
Gold 21K Per Tola 395,594 ▼ 38
Gold 18K Per Tola 339,080 ▼ 32
Silver Per Tola 6,610 ▼ 6
Platinum Per oz (USD) 1,747 ▼ 8.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62
Diesel HSD Per Litre 247.42
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں