بس میں موبائل چوری، ڈرائیور نے پوری بس تھانے پہنچا دی
گرین بس کے ڈرائیور نے موبائل فون چوری ہونے پر بس کو تھانے پہنچا کر چور کو گرفتار کروادیا /فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 11 2026 |
رینالہ خورد(ویب ڈیسک) گرین بس کے ڈرائیور نے دوران سفر مسافر کا موبائل فون چوری ہونے پر بس لاک کر کے تھانے پہنچا کر چور کو گرفتار کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ واقعہ اوکاڑہ کے شہر رینالہ خورد میں پیش آیا
ذرائع کے مطابق موبائل فون چوری ہونے پر ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے تمام دروازے لاک کر دئیے اور مسافروں سمیت بس کو تھانہ صدر لے گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دو بیویوں کے قاتل نے ضمانت پر رہا ہوتے ہی 3 سالہ بیٹے کو قتل کردیا
پولیس کے مطابق مسافروں کی تلاشی لی گئی،اس دوران چوری شدہ موبائل فون برآمد ہوگیا، ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔