دو بیویوں کے قاتل نے ضمانت پر رہا ہوتے ہی 3 سالہ بیٹے کو قتل کردیا

تین سالہ بچے کے قتل کے جرم میں باپ گرفتار
اٹک کے علاقے میں تین سالہ بچے کو قتل کرنے کے جرم میں باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے/فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 11 2026 |
اٹک: (ویب ڈیسک) اپنی دو بیویوں کے قاتل کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے شخص نے عدالت سے ضمانت پر ہونے کے چند روز بعد 3 سالہ بیٹے کو بھی قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی حدود میں گاؤں غورغشتی کے قبرستان سے ملنے والی 3 سالہ بچے کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول بچے عمر شاہ کا سگا باپ ہی اس کا قاتل نکلا، جس نے بچے کو موت کے گھاٹ اتار کر قبرستان میں دفن کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم سجاد احمد شاہ چند روز قبل ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ وہ اپنی 2 بیویوں کے قتل کے جرم میں گرفتار تھا۔ قاتل کا 3 سالہ بیٹا عمر شاہ والدہ کے قتل کے بعد اپنی نانی کے گھر مقیم تھا، جہاں سے باپ اسے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

ڈی پی او اٹک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم سجاد شاہ کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول 3 سالہ عمر شاہ کی لاش گزشتہ روز غورغشتی کے قبرستان سے ملی تھی۔ واقعے پر تھانہ حضرو پولیس نے مقدمہ قتل درج کرلیا ہے، جس کے مدعی انچارج پولیس چوکی غورغشتی سب انسپکٹر سجاد احمد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کے دفتر پر مسلح افراد کی فائرنگ

پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش انچارج ایچ آئی یو حضرو سرکل انسپکٹر انجم سہیل کررہے ہیں۔ پی ایف ایس اے ٹیم راولپنڈی اور کرائم سین یونٹ نے جائے وقوع سے شواہد بھی اکھٹے کرلیے ہیں۔

دریں اثنا 3 سالہ عمر شاہ کی لاش کا تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال حضرو سے پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا ہے

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.68 ▲ 0.88
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.48 ▲ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.06 ▲ 1.66
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.23
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.23
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.13
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,107 ▼ 43
Gold 22K Per Tola 414,432 ▼ 40
Gold 21K Per Tola 395,594 ▼ 38
Gold 18K Per Tola 339,080 ▼ 32
Silver Per Tola 6,610 ▼ 6
Platinum Per oz (USD) 1,747 ▼ 8.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62
Diesel HSD Per Litre 247.42
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں