میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ مؤخر
میٹرو بس سروس کو 11 اگست سے معطل کرنے کا فیصلہ فی الحال مؤخر کردیا گیا ہے/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 11 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) میٹرو بس سروس کو 11 اگست سے معطل کرنے کا فیصلہ فی الحال مؤخر کردیا گیا ہے، جس کے باعث آج میٹرو بس سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق میٹرو بس سروس کی ممکنہ بندش کے معاملے پر ویڈا (Veda) اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMTA) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، تاہم فریقین کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے۔
مذاکرات کے دوران میٹرو بس سروس کے آپریشنز جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، جس کے بعد 11 اگست سے سروس بند کرنے کا اعلان مؤخر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان فیول سمیت دیگر معاملات پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ان معاملات کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتِ سندھ کی جانب سے 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
فیصلہ مؤخر ہونے کے بعد شہری آج میٹرو بس سروس سے معمول کے مطابق استفادہ کرسکیں گے، جبکہ ویڈا اور پی ایم ٹی اے کے درمیان مزید مذاکرات کے بعد سروس کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔