لاہور بورڈ میٹرک امتحانات، سکھ نوجوان پہلی بار پوزیشن لینے میں کامیاب

میٹرک کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
لاہور بورڈ میں پہلی بار ایک سکھ طالب علم پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا/فائل فوٹو
Updated | Published August, 6 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج میں پہلی بار ایک سکھ طالب علم نے پوزیشن حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔ اونکار سنگھ نے 1189 نمبروں کے ساتھ سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ مجموعی طور پر لاہور بورڈ میں آمنہ محبوب پہلی، محمد قاسم دوسرے اور عزوہ جاوید تیسرے نمبر پر رہیں۔

لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج میں پہلی بار ایک سکھ طالب علم نے پوزیشن حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔ اونکار سنگھ نے 1189 نمبروں کے ساتھ سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ مجموعی طور پر لاہور بورڈ میں آمنہ محبوب پہلی، محمد قاسم دوسرے اور عزوہ جاوید تیسرے نمبر پر رہیں۔

لاہور ،گوجرانوالہ،فیصل آباد، ساہیوال، راولپنڈی ،ملتان،بہاولپور(خبر نگار،نیوز رپورٹر، خبرنگار،خصوصی نامہ نگار،خصوصی رپورٹر،سٹی رپورٹر) میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ،لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن امینہ محبوب نے 1192 نمبر کیساتھ حاصل کی، دوسری پوزیشن محمد قاسم نے 1191نمبر کیساتھ جبکہ تیسری پوزیشن عزوہ جاوید نے 1190 نمبر لیکر حاصل کی ۔سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن محمد قاسم نے 1191 ، دوسری پوزیشن اونکار سنگھ نے 1189 اور محمد ایان 1189 نے جبکہ تیسری پوزیشن محمد ایان نے 1188 نمبر لیکر حاصل کی،

دوسری جانب پینجاب کے دیگر تعلیمی نتائج میں طلبہ نے نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کیا، راولپنڈی بورڈ میں محمد حنان اختشام نے 1191 نمبر لیکر پہلی پوزیشن لی ۔ زویثر مطاہر نے 1180 نمبرلیکر دوسری اور محمد فتح عبداللہ نے 1178 نمبر لیکر تیسری پوزیشن لی۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ گوجرانوالہ میں ٹاپ پوزیشن سمیت 8 پوزیشنوں پر طالبات نے میدان مار لیا۔ 9 پوزیشنیں نجی اور 5 سرکاری سکولوں کے طلبہ نے حاصل کیں۔ عادینہ رشید اور صادیقہ الماس نے برابر 1190 نمبر لے کر مشترکہ طور پر بورڈ میں ٹاپ کیا ۔ زین اکرم نے 1188 نمبر لے کر دوسری اور محمد احمد عامر نے 1187 نمبر لے کر مجموعی طور پر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ طالبات میں صادیقہ الماس اور عادینہ رشید نے 1190 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ عائشہ عمر اور نور العین نے 1186 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن جبکہ مریم فاطمہ نے 1184 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سائنس گروپ بوائز میں زین اکرم 1188 نمبر لے کر اول، محمد احمد عامر 1187 نمبر لے کر دوم اور عبدرافع بٹ نے 1186 نمبر لے کر سوئم پوزیشن حاصل کی۔

فیصل آباد بورڈ میں طالبہ عمنہ صلاح الدین نے مجموعی طور پر 1191 نمبر لیکر پہلی پوزیشن، طالبہ رامین فاطمہ نے 1190 نمبر لے کر دوسری اور طالب علم رائف عبدالاحد نے 1189 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ساہیوال بورڈ میں کامیابی کا تناسب 65.10فیصد رہا۔ 1191نمبر لیکر 2طلبا منصف بشیر اور عبداﷲ ناصر نے پہلی پوزیشن،رابیتہ رمضان 1190لیکر دوسری ، محمدمنیب احمد اور امینہ عامر نے 1188نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ملتان بورڈ میں طالبہ مہرین رسول نے 1190 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فائقہ محبوب 1188 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ 1187 نمبر حاصل کر کے تین طالبات نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی، جن میں حمنہ ابراہیم ،خدیجہ چودھری اور ارسلنہ فاطمہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور اور راولپنڈی میں میٹرک کے نتائج کا اعلان، ابھی 3 طریقوں سے رزلٹ چیک کریں

ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ میں پہلی پوزیشن لیہ کے عبداﷲ سلیم نے 1191 نمبر حاصل کر کے اپنے نام کی جبکہ تونسہ کے میر مجتبیٰ نے 1190 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن 1189 نمبروں کے ساتھ مظفرگڑھ کی فروہ احمد، لیہ کی میراب زہرہ اور لیہ کے سید محمد جون عباس نقوی نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔ سرگودھا بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن بھکر کے نبیل احمد کاظمی نے 1188 نمبر حاصل کرکے اپنے نام کی، دوسری پوزیشن مشترکہ طورپر بھکر کی ہادیہ فاطمہ اور سرگودھا کے محمد نے 1186،1186 نمبر حاصل کرکے حاصل کی۔ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر خوشاب کی منیفہ آصف اور سرگودھا کی ایمن ممتاز نے 1185، 1185 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ بہاولپور بورڈ میں عبدالحسیب نے 1186 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ مزمل بلال 1184 نمبروں کے ساتھ بورڈ میں دوسرے نمبر پر رہے ۔ جویریہ فاطمہ اور ایمان فاطمہ نے 1183 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

 

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.86 ▲ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.04 ▲ 0.32
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▼ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.63 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,533 ▲ 364
Gold 22K Per Tola 388,238 ▲ 334
Gold 21K Per Tola 370,591 ▲ 318
Gold 18K Per Tola 317,650 ▲ 273
Silver Per Tola 6,090 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 21.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56
Diesel HSD Per Litre 252.73
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں