پنجاب یونیورسٹی کے معاملات پر لاہور بار کی حمایت، غیر جانبدار فرانزک آڈٹ کا مطالبہ

پنجاب یونیورسٹی
پنجاب یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر عرفان حیات باجوہ کی سربراہی میں ایگزیکٹو باڈی سے ملاقات کی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 3 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے لاہور بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی سے ملاقات کرتے ہوئے جامعہ کو درپیش مالی، انتظامی، تعلیمی اور تحقیقی مسائل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جبکہ لاہور بار نے پنجاب یونیورسٹی کے معاملات کی شفاف تحقیقات کے لیے غیر جانبدار فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد میں پروفیسر ڈاکٹر سردار اصغر، پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نیازی، پروفیسر ڈاکٹر مقیت جاوید بھٹی، ڈاکٹر ماجد علی، چوہدری بشارت محمود اور دیگر ارکان شامل تھے۔ وفد نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر عرفان حیات باجوہ کی سربراہی میں ایگزیکٹو باڈی سے ملاقات کی، جس میں سیکرٹری جنرل ملک فیاض نثار کھوکھر، سیکرٹری شعیب اشرف بھٹی، نائب صدور آصف کنول خان اور نعیم مصطفیٰ مرزا، جوائنٹ سیکرٹری محمد زبیر خان، فنانس سیکرٹری نعمان علی، لائبریری سیکرٹری راحیل حفیظ رانا سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ دو برس کے دوران پنجاب یونیورسٹی میں ادارہ جاتی گورننس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق سینڈیکیٹ، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی، سلیکشن بورڈز، پروموشن بورڈز اور دیگر آئینی فورمز کے بروقت اجلاس منعقد نہ ہونے سے شفاف فیصلہ سازی، اجتماعی مشاورت اور ادارہ جاتی نگرانی متاثر ہوئی ہے۔

وفد نے مالی معاملات پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریزرو فنڈز کے استعمال، بجٹ اخراجات، اکاؤنٹس، مالی پالیسی، سیلف سپورٹنگ پروگرام اور دیگر مالی فیصلوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ناگزیر ہیں۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مزید کہا کہ جامعہ میں متعدد فنڈز اور ملازمتوں میں شفافیت کا فقدان ہے، جبکہ اختلافِ رائے، اظہارِ رائے کی آزادی، تنظیم سازی اور علمی مکالمے کے ماحول کو بھی مطلوبہ فروغ نہیں مل سکا۔ اساتذہ، طلبہ اور ملازمین کے خلاف کارروائیوں اور مبینہ ہراسانی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▲ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.53 ▲ 0.21
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.94 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,085 ▼ 6,333
Gold 22K Per Tola 385,995 ▼ 5,805
Gold 21K Per Tola 368,450 ▼ 5,542
Gold 18K Per Tola 315,814 ▼ 4,750
Silver Per Tola 5,999 ▼ 161
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▼ 14.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03
Diesel HSD Per Litre 258.84
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں