نئے صوبوں سے متعلق بیرسٹر سیف نے محسن نقوی کی تائید کردی

New Provinces in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published August, 2 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے ملک میں مزید انتظامی صوبوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی نظام عوامی مسائل کے مؤثر حل میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نئے صوبوں سے متعلق رائے قابلِ توجہ ہے، ملک کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہیں، کیونکہ موجودہ نظام میں عوام کو بنیادی مسائل کے حل کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صرف تجاویز پیش کرنا کافی نہیں بلکہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے عملی اقدامات بھی ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اختیارات اس وقت بیوروکریسی کے چند مخصوص حلقوں تک محدود ہیں، جس کے باعث عام شہریوں تک حکومتی سہولیات کی مؤثر رسائی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نئے انتظامی صوبوں کے قیام سے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ممکن ہو سکے گی، جس سے عوامی مسائل کو مقامی سطح پر بہتر انداز میں حل کیا جا سکے گا، مضبوط بلدیاتی نظام بھی عوامی مشکلات کے فوری حل کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

سابق مشیر اطلاعات نے ملک میں انتظامی اصلاحات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق حکمرانی کے نظام میں تبدیلیاں لانا ہوں گی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق رہنما تحریک انصاف سعدیہ سہیل رانا کی گاڑی پر حملہ

واضح رہے کہ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ مختلف ادوار میں سیاسی بحث کا حصہ رہا ہے، جبکہ مختلف سیاسی جماعتیں اور رہنما انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرتے رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.32
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,418
Gold 22K Per Tola 391,800
Gold 21K Per Tola 373,991
Gold 18K Per Tola 320,564
Silver Per Tola 6,160
Platinum Per oz (USD) 1,668
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03
Diesel HSD Per Litre 258.84
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں