پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

آئی ایس پی آر
جی ایچ کیو راولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 99ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 1 2026 |
راولپنڈی (ویب ڈیسک ) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 99ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ اور چینی سفارتخانے کے حکام کی شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو99 ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی اور چین کے دفاع، قومی ترقی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پی ایل اے کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے، پاک چین دوستی بدلتے علاقائی اور عالمی چیلنجز کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا پاک فوج اور پی ایل اے خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ تذویراتی مفادات کے تحفظ کے لیے حقیقی شراکت دار ہیں۔

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اظہار تشکر کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چینی سفیر نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور دو طرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89 ▼ 0.87
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.44 ▼ 0.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.32 ▼ 0.85
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▼ 0.50
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 ▼ 0.22
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,418 ▲ 8,516
Gold 22K Per Tola 391,800 ▲ 7,806
Gold 21K Per Tola 373,991 ▲ 7,451
Gold 18K Per Tola 320,564 ▲ 6,387
Silver Per Tola 6,160 ▲ 202
Platinum Per oz (USD) 1,668 ▲ 58.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03 ▲ 0.97
Diesel HSD Per Litre 258.84 ▲ 1.13
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22 ▲ 0.55
LPG Per Kg 254.32 ▲ 12.89
ضرور پڑھیں