انتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، بیرسٹر گوہر علی

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی/فائل فوٹو
Updated | Published July, 31 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پی پی یہ کبھی نہیں ہونے دیں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا انہیں منگل کی شب آنکھ کے چیک اَپ کے لیے اسپتال لایا گیا پھر اڈیالہ واپس لے گئے، مجھے بھی اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد اطلاع دی گئی تھی، محسن نقوی اور بلاول بھٹو زرداری سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، عوام کو بتایا جانا چاہیے کہ اس سسٹم کو ڈیفالٹ موڈ پر کون لے کر گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے ملک نئے پاکستان سے پرانے پاکستان کی طرف گیا تباہی شروع ہو گئی، عدلیہ تباہ ہوگئی معاشی خرابی پیدا ہوئی اور عوام کا نظام پر اعتماد اٹھ گیا، ایسا سمجھا جائے کہ ملک میں ہر طرف آگ لگ گئی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک نئی قیادت نہیں آئے گی، کام نہیں ہوگا: محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے بعد 90 مزید ججز کو تعینات کیا گیا پورے پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم سے قبل 98 ججز تھے، اتنے ججز تعینات کرکے پھر بھی آپ انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہے، عدلیہ پر اعتماد اٹھ چکا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ اب انتظامی یونٹس کی طرف جا رہے ہیں آپ نئے صوبے کی طرف جا رہے ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ کسی طرح پی ٹی آئی کو کمزور کیا جائے مگر عمران خان کی پورے ملک میں 90 فیصد سے زائد حمایت کی جاتی ہے آپ ملک میں سو صوبے بھی بنائیں ملک میں ہر طرف پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ یونٹ اور صوبے یہ دو موجودہ حکمران جماعتیں نہیں کرنے دیں گی، سندھ اور پنجاب میں ان دو جماعتوں کا قبضہ ہے، ان حکمرانوں کے پاس کسی بھی آئینی ترمیم کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، اتفاق رائے کے بغیر ترامیم کرنا درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہداء کے لیے کوئی آواز نہ اٹھائی یہ مفادات کی سوداگیری کرتی ہے، بلاول نے نشستوں پر آواز اٹھائی لیکن شہدا پر کوئی بات نہ کی، میں بلاول سے اتفاق کرتا ہوں کہ وزیراعظم فارم 47 کی پیداوار ہیں لیکن صرف وزیراعظم ہی نہیں پیپلز پارٹی بھی فارم 47 کی پیداوار ہے، ہماری نشستیں کراچی میں بھی چھینی گئیں جو پیپلز پارٹی کو ملیں، میں پیپلز پارٹی کو بھی مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں آئیں بتاتا ہوں کہ آپ نے ہماری نشستوں پر قبضہ کیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.76 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.27 ▲ 1.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.17 ▲ 3.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.43 ▲ 0.60
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,903 ▼ 4,698
Gold 22K Per Tola 383,994 ▼ 4,307
Gold 21K Per Tola 366,540 ▼ 4,111
Gold 18K Per Tola 314,177 ▼ 3,524
Silver Per Tola 5,959 ▼ 97
Platinum Per oz (USD) 1,610 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.06 ▼ 0.75
Diesel HSD Per Litre 257.71 ▲ 1.67
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 304.67 ▲ 1.04
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں