جب تک نئی قیادت نہیں آئے گی، کام نہیں ہوگا: محسن نقوی

Mohsin Naqvi Economic Summit 2026
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published July, 31 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ جب تک نئے سیاسی یونٹ نہیں بنیں گے، نئی قیادت نہیں آئے گی تب تک کام نہیں ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نوجوانوں سے پوچھیں ان کو کیا چاہیے، نوجوان صرف ملازمت کے مواقع اور میرٹ چاہتے ہیں لیکن اگر کاکروچ اکھٹے ہوئے گئے تو سب کچھ الٹ سکتا ہے جس کے بعد پھر لیپ ٹاپ سے نوجوانوں کو خوش نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان کے پہلے اکنامک سمٹ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ سیاسی تقریرنہ کروں، آج مجھے سیاسی تقریر کرنی پڑے گی، سمجھتا ہوں پاکستان اس حالت میں جانے کے ذمہ داراسٹیج پر بھی بیٹھے ہیں اور سامنے بھی، جس سسٹم میں ہم ہیں وہ گر چکا ہے،  ہم سب جمہوریت چاہتےہیں اس کا حامی ہوں،  جمہوریت میں چار پانچ قسم کے نظام ہیں ،  10 سال بعد بھی آپ ایسے ہی تقریریں کر رہے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو بہت عزت دی ہے، اس سیاسی نظام کو چلانے اور فنڈنگ کرنے والے یہاں بیٹھے ہیں، یہ انتخابات سے پہلے مجبوری میں فنڈنگ دیتے ہیں، جس دن آپ نے فیصلہ کرلیا یہ نظام ٹھیک ہو ٹھیک ہوجائے گا، اس نظام میں ہر چیز بری نہیں، آج بھی لوگ آٹھ دس گھنٹےسفر کرکے عدالتوں میں جاتےہیں، لوگوں کو ان کے گھر کے قریب انصاف ملنا چاہیے، آپ کو انتظامی یونٹس اورصوبوں کو عوام کے سامنےلےکر جانا پڑےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک نئے سیاسی یونٹ نہیں بنیں گے، نئی قیادت نہیں آئےگی، کام نہیں ہوگا، نوجوانوں سے پوچھیں ان کو چاہیے کیا ، وہ ملازمت کے مواقع، میرٹ چاہتے ہیں، اگر کاکروچ اکٹھا ہوگیا تو سب کچھ الٹ سکتا ہے، لیپ ٹاپ سے نوجوانوں کو خوش نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جو گھر مقروض ہو وہ چل نہیں سکتا، ہم نیگٹومیں اپنا بجٹ بناتے ہیں اور سوچتے ہیں کتنا قرض لینا ہے، ہم قرض اور لیں گے لیکن چیزیں ٹھیک نہیں کریں گے،  ہرسال ملک کا قرض بڑھتا جارہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.76 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.27 ▲ 1.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.17 ▲ 3.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.43 ▲ 0.60
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,903 ▼ 4,698
Gold 22K Per Tola 383,994 ▼ 4,307
Gold 21K Per Tola 366,540 ▼ 4,111
Gold 18K Per Tola 314,177 ▼ 3,524
Silver Per Tola 5,959 ▼ 97
Platinum Per oz (USD) 1,610 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.06 ▼ 0.75
Diesel HSD Per Litre 257.71 ▲ 1.67
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 304.67 ▲ 1.04
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں