پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

Petrol Price in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published July, 31 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے نافذ العمل ہو گیا، جس کے بعد صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری کیلئے پہلے سے زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے تک محدود نہیں رہتے بلکہ اس سے اشیائے ضروریہ، زرعی لاگت اور مختلف کاروباری سرگرمیوں کے اخراجات میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے مال برداری کے اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی پر مزید دباؤ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے قیمتوں میں حالیہ ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مقررہ نئی قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:13 سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں کا اعلان

شہریوں اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ حلقوں نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی تیل کی قیمتوں میں آئندہ تبدیلیاں ملکی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.76 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.27 ▲ 1.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.17 ▲ 3.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.43 ▲ 0.60
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,903 ▼ 4,698
Gold 22K Per Tola 383,994 ▼ 4,307
Gold 21K Per Tola 366,540 ▼ 4,111
Gold 18K Per Tola 314,177 ▼ 3,524
Silver Per Tola 5,959 ▼ 97
Platinum Per oz (USD) 1,610 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.06 ▼ 0.75
Diesel HSD Per Litre 257.71 ▲ 1.67
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 304.67 ▲ 1.04
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں