13 سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں کا اعلان
اس سلسلے میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نئی بھرتیوں کے لیے اہل امیدواروں کے زبانی انٹرویوز 5 اگست 2026 سے 25 اگست 2026 تک مرحلہ وار لیے جائیں گے۔ انٹرویوز کا آغاز حیدر آباد ڈویژن سے کیا جائے گا، جبکہ بعد ازاں دیگر ڈویژنز میں بھی شیڈول کے مطابق امیدواروں کا انٹرویو لیا جائے گا۔
سندھ حکومت کے مطابق بھرتیوں کا عمل ڈویژن کی سطح پر شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا تاکہ تمام اہل اور آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
جن محکموں میں نئی بھرتیاں کی جائیں گی، ان میں محکمہ توانائی، محکمہ مویشی و ماہی گیری، محکمہ اوقاف، زکوٰۃ، عشر و مذہبی امور، کالج ایجوکیشن، ورکس اینڈ سروسز، بورڈ آف ریونیو، ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، کھیل و امورِ نوجوانان، محکمہ زراعت، قیمت و رسد، محکمہ محنت و افرادی قوت، اینٹی کرپشن، ثقافت و سیاحت اور وومن ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کا مقصد مختلف محکموں میں خالی آسامیوں کو پُر کرنا، سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ انٹرویو مراکز پہنچیں۔
یہ بھی پڑھیں:سینئر اداکار خالد نظامی خالقِ حقیقی سے جاملے
سندھ حکومت کے مطابق بھرتیوں کے تمام مراحل میرٹ، شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت مکمل کیے جائیں گے تاکہ اہل امیدواروں کا انتخاب یقینی بنایا جا سکے۔