پنجاب: نجی اسکولوں کو 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کا حکم جاری

پنجاب کے نجی سکولوں میں 10 فی صد بچوں کو مفت تعلیم
پینجاب کے نجی سکولوں میں 10 فی صد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published July, 28 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صوبے بھر کے نجی اسکولوں میں 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا ہے۔

کمیٹی نے تمام نجی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10 روز کے اندر اپنے اداروں میں دس فیصد بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت یقینی بنائیں، بصورت دیگر انکے لائسنس منسوخ کرنے کی کاروائی کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران قانون پر عمل درآمد نہ ہونے کے معاملہ زیر بحث آیا، جس پر ایک رکن کمیٹی نے تجویز دی کہ صرف نجی اسکولوں کے فراہم کردہ اعداد و شمار پر انحصار نہ کیا جائے بلکہ محکمہ سکول ایجوکیشن خود مستحق بچوں کی نشاندہی کرکے انہیں نجی اسکولوں میں داخل کرائے تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے واضح کیا کہ مقررہ وقت میں قانون پر عمل نہ کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

اس موقع پر سیکریٹری سکول ایجوکیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ 10 فیصد مفت تعلیم سے متعلق تمام نجی اسکولوں کا مکمل ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے تاکہ قانون پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▼ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.94 ▼ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.31 ▼ 1.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.14 ▲ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,142 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,964 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 369,375 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 316,607 ▲ 7
Silver Per Tola 6,060 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▲ 0.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18
Diesel HSD Per Litre 252.60
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں